Home > Syed AGRI > posts > Timur plant description

Syed AGRI

Pakistan - Islamabad Capital Territory

Timur plant description

Timur plant description

Description:تمبر ( تِنبُر) المعروف تمر Timur قدرت کا بیش قدر قینتی تحفہ ہے۔ یہ بے شمار فوائد کا حامل خوشبودار درخت ہے۔ اس کو انگریزی میں Winged Prickly Ash کہا جاتا ہے اور اختصار کے طور پر Prickly Ash کہتے ہیں جسے Pricklyash بھی لکھا جاتا ہے۔ برصغیر کے پیشتر علاقوں میں اس سے تمر کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کو اردو میں ثمرد کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کا سائنسی یا نباتاتی نام Zanthoxylum Armatum ہے۔ یہ جھاڑیوں کی شکل کے علاوہ مختلف خطوں میں 3 سے 10 میٹر تک درختوں کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ مصرف مصالحہ اور ادویات ہیں جب کہ چٹنی کے علاوہ اس کا قہوہ بھی محتلف علاقوں میں پیا جاتا ہے۔ یہ نہ سرخ مرچ ہے نہ کالی مرچ .. اس کے باوجود بعض علاقوں میں اس کو کالی مرچ Pepper ہی تصور کیا جاتا ہے۔۔ جیسے چین کے ایک جنوبی صوبہ ( جہاں یہ بکثرت ہے) ' سے شان Sichuan 'میں اس کو Sichuan Pepper یعنی ' سے شان کی مرچ ' کہا جاتا ہے۔جبکہ جاپان میں اس کو Jappanese Pepper اور Japanese Pricklyash کہتے ہیں ۔جس سے آپ جاپانی تمر ہی مراد لے سکتے ہیں۔۔چونکہ یہ دانتوں کی تکالیف وغیرہ پر مفید ہے اس لے دنیا کے کئی علاقوں میں اس کو Toothache Tree یعنی دانتوں کے درد کا درخت بھی کہا جاتا ہے۔ تمبر یا تمر آزادکشمیر میں بیشتر جگہوں خصوصآ پونچھ ریجن میں بکثرت پایا جاتا ہے ۔ ہمارے لوگ زیادہ تر اس کا مسواک اور پھول، دانے اور پتوں کی چٹنی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس کے بیج نہیں بوتے یہ ہمارے بیج بوۓ بغیر ہی اگتے ہیں۔ اور اس کی اہمیت اور افادیت سے لاعلمی کے پیشں نظر ہمارے لوگ اس کے پودے اور درخت کاٹ دیتے ہیں۔ جبکہ یہ ہماری زمینوں میں اگنے والا سب سے زیادہ فائدہ مند درخت ہے۔اس کا مصالحہ گوشت اور بالخصوص مچھلی میں دنیا کا ناصرف سب سے زیادہ ذائقہ دار مصالحہ ہے بلکہ صحت کیلے بھی دنیا کا سب سے مفید مصالحہ ہے۔۔ مصالحہ کے طور پر اس کے پھول ، بیج اور پتے استعمال کۓ جاتے ہیں۔ عمدہ قسم کا ذائقۀ حاصل کرنے کیلۓ بہتر یہی ہیکہ اس کے سبز دانے سائز میں مکمل ہونے سے پہلے چُن کر دھوپ میں اچھی طرح خشک کرکے شیشے یا دیگر ڈبے میں پیک کرکے استعمال کیلۓ رکھے جائین ۔ . . قدرت کے اس انمول و بے پناہ فوائد کے حامل درخت کے پھول، پتے، بیج اور چھلکا حکمت و دیگر ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں ۔ایک امریکی چارلس ملز پاء Charles Millspaugh نے اپنی کتاب American Herbal Medicines میں تمبر / تمر کا کئی بیماریوں کے علاج کے طور پر بیان کیا ہے۔ یوں اب تک کی تحقیقات پر اس کے بہت سے فوائد سامنے آۓ۔ جبکہ کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکیٹ تحقیق میں سامنے نہیں آیا۔۔ان فوائد میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔۔ . . . . . . . . . تمبر / تمر کے فوائد * فنگس سے ہونے والی جِلدی بیماریوں میں بطور Antifungal کار آمد ہے * خون کی گردش کے دورانیہ کو مناسب بحالی فراہم کرنے میں مدد گار ہے * ٹانگوں میں درد خصوصآ وقفے وقفے سے ہونے والے درد پر مفید ہے * انگلیوں کے مسائل خصوصآ سردی کی وجہ سے ہاتھ ، پاؤں کے نیلا ہو جانے پر افاقہ دیتا ہے۔ * حیض و زچگی کے درد پر مؤثر ہے * ریشہ ، موٹاپا ، بادی پن اور خصوصآ بادی بواسیر پر مفید ہے * اس کے علاوہ درج ذیل تکالیف پر تمبر فائدہ مند ہے جوڑوں کے درد،. گلے کی تکالیف، نزلہ ، زکام کھانسی ، نمونیا ، ملیریا کے بخار، جِلدی زخم Sores, پھیپھڑوں کی بہتری_ وقفے وقفے سے ہونے والا بخار، بچوں میں مروڑ یا پیٹ درد، میعادی بخار جس میں سرخ دانے نکل آئیں، السر و معدہ کے زخم، سوزش Inflamation ، نیند کے مسائل، پیٹ میں اپھار و گیس ، دانت کا درد، سائٹو ٹوکسائٹی یا دماغ میں آکسیجن کی سپلائی کی کمی، جسم میں پیدا ہونے والا نقصان دہ مواد یا زہریلے خلیات ، قوت مدافعت Immunity کی بہتری کیلۓ اور دیگر فوائد۔۔